ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ و وزیر ایوی ایشن کا لاہورائیرپورٹ کا دورہ،مسافروں کیلئے سہولیات بڑھانے کا حکم

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کالاہور ائیرپورٹ کا طوفانی دورہ، وفاقی وزیر ایوی ایشن خو اجہ آصف بھی ہمراہ تھے، وفاقی وزراء نے ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئےسہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کے مسائل کے فوری حل اور مسافروں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دیا، وفاقی وزرا نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تلاشی کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کا حکم دیا، وفاقی وزرانے اے ایس ایف،اے این ایف اور کسٹمز حکام سے سرچ کو آسان بنانے کا پلان طلب کرلیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کاونٹرز میں اضافے کا بھی حکم دیدیا۔

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف نےعلامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور کا 2 گھنٹے طویل دورہ کیا،دونوں نے وزراء نے ائیرپورٹ کے انتظامات و آپریشنز کو چیک کیا۔

وفاقی وزراء نےایئرپورٹ پر مسافروں کےلئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےامیگریشن کے مسائل کے فوری حل اور مسافروں کے لئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دیا  جبکہ وفاقی وزرا ء نے بیرون  ملک جانے والے مسافروں کی تلاشی کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔لاہور ائرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کاونٹرز میں اضافہ ہوگا،سرچ کا طویل اور 3 درجاتی عمل کو آسان اور تیز بنایا جائے گا۔
اے ایس ایف۔ اے این ایف اور کسٹمز کے حکام سے سرچ کو سہل بنانے کا پلان طلب کرلیا گیا،قابل عمل پلان اگلے 24 گھنٹے میں تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر کامیاب تجربے کے بعد سرچ کے عمل کو دیگر ائرپورٹس پر بھی شروع کیا جائے گا۔ ائرپورٹس پر مسافروں کی آمدورفت سہل بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کے کاؤنٹرز میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کو انتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے فوری طور پر امیگریشن کاونٹرز کی تعداد بڑھائی جائے،3 روز میں امیگریشن کاونٹرز میں اضافے کا حتمی پلان پیش کیا جائے،امیگریشن کاؤنٹرز بڑھنے سے مسافروں کو انتظار سے نجات ملے گی،مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے آؤٹ آف باکس اقدامات کئے جائیں۔

وفاقی وزراء نے امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کے لئے انتظامات کاجائزہ لیا،وفاقی وزراء نے اے این ایف۔ اے ایس ایف اور کسٹمز کے سرچ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا،وفاقی وزراء نے ائرپورٹ پر مسافروں کے موجودہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزراء کی زیر صدارت ائرپورٹ کے کانفرنس روم میں اجلاس ہوا ۔وفاقی وزراء کو ائرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے اقدامات کے بارے بریفنگ دی گئی،وفاقی وزراء نے متعلقہ حکام کو مسافروں کے لئے سہولتیں بڑھانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔