وسیم احمد : پی سی بی میں استعفوں کا سلسلہ جاری ،پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی بھی مستعفی ہوگئیں ۔
ذرائع کے مطابق نائلہ بھٹی نے اپنا استعفی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا بھجوادیا ہے۔اور ان کے مستعفی ہونے کی وجہ ذاتی مصروفیت بتائی جارہی ہے۔وہ پی سی بی میں طویل عرصہ سے کام کر رہی تھیں اور گزشتہ برس نجم سیٹھی کے دوبارہ چیئرمین بننے پر نائلہ بھٹی کو کمشنر پی ایس ایل بنا دیا گیا تھا۔