عمران یونس : ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ممبر سینڈیکیٹ نامزد ہوگئے۔
نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا ممبر سینڈیکیٹ نامزد کر دیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شعیب صدیقی ایم پی اے رہنے تک یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے ممبر ہوں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے رجسٹرار یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو اس ضمن میں مطلع کر دیا ہے۔ شعیب صدیقی لاہور کے حلقہ پی پی149سے حالیہ ضمنی الیکشن میں ایم پی اے منتخب ہوئےہیں۔
اس حوالے سے نومنتخب ممبر سینڈیکیٹ شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہورسینڈیکیٹ کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا، ٹیکنیکل تعلیمی اداوں کی نظامت کا وسیع تجربہ رکھتا ہوں،صلاحتیں بروئے کار لاوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورتاریخی روایات کا حامل ادارہ ہے اسے مزید مضبوط بنائیں گے۔
واضح رہے کہ شعیب صدیقی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے بھی ممبر سنڈیکیٹ رہ چکے ہیں۔