(عابد چوہدری)گجر پورہ میں لڑکی کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ،لڑکی کی چند روز قبل شادی ہوئی تھی ۔
پولیس کے مطابق 28 سالہ طیبہ کی 10 روز قبل سلیمان نامی شہری سے شادی ہوئی تھی ۔سلیمان پہلے سے شادی شدہ تھا،جس کا طیبہ کو رنج تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ رات طیبہ نے اپنے اہل خانہ کو فون پر بتایا تھا کہ سلیمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔صبح ہی طیبہ کی اسکے فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔