ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سستی روٹی سکیم،خلاف ورزی پر 51 گرفتاریاں،بھاری جرمانے

سستی روٹی سکیم،خلاف ورزی پر 51 گرفتاریاں،بھاری جرمانے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)سستی روٹی سکیم پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سستی روٹی و نان نہ فروخت  کرنے پر 51 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔1317مقامات کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 133خلاف ورزیاں پائی گئیں۔چیکنگ کےدوران55مقدما ت درج، 51گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
اےسی ماڈل ٹاؤن نےکم وزن اورقیمتوں کی خلاف ورزی پر2تندوروں کو10ہزارجرمانہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر شالیمارنے بھی خلاف ورزی پر1 تندور مالک کو بھاری جرمانہ عائد کیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر کی سندر روڈ پر انسپکشن کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی۔
 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ روٹی و نان کے وزن اور قیمتوں کو باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے،انتظامی افسران کی مسلسل انسپکشن سے صورتحال میں مزید بہتری آئی ہے۔