(علی رامے)پنجاب حکومت گندم کےکاشتکاروں کو سود فری قرض دےگی .گندم کی مدمیں نقصان اٹھانیوالے 5لاکھ کسانوں کو75 ارب کاقرض دیا جائیگا.
حکام کے مطابق فی ایکڑپر کسان کو 30 ہزار روپے دیئےجائیں گے، کسانوں کو دیا جانے والا قرض سود فری ہوگا ۔پنجاب حکومت نواز شریف کسان کارڈ سے یہ قرض کسانوں کو دے گی، کسانوں کو قرض دینے کے پلان کی اصولی منظوری دیدی۔
حکام کا کہنا ہے کہ قرض 12ایکڑسےکم رقبےوالےکسانوں کودیاجائےگا ،جس میں ربیع اور حریف کی فصلوں کی کاشت کیلئےقرض بھی شامل ہوگا۔کسان حکومت کےآن لائن پورٹل کےتحت اپنی رجسٹریشن کراسکیں گے۔
پنجاب حکومت گندم کے کاشتکاروں کو بھی قرض دے گی۔گندم کی مد میں نقصان اٹھانے والے 5 لاکھ کسانوں کو 75 ارب روپے کا قرض دیا جائے گا ۔فی ایکٹر پر کسان کو 30 ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔