ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن سے منسلک سکولوں کو محکمہ خزانہ نے ساڑھے سات ارب روپے جاری کر دیئے

 پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن سے منسلک سکولوں کو محکمہ خزانہ نے ساڑھے سات ارب روپے جاری کر دیئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن  سے  منسلک سکولوں کی سنی گئی،محکمہ خزانہ نے ساڑھے ساتھ ارب روپے جاری کر دیئے۔

 گرانٹ پیف کے سکولوں کے بچوں کی فیس اور اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں جاری کی گئی۔محکمہ خزانہ نے پنجاب ایجوکیشن فاوئڈیشن کو ساڑھے سات ا رب روپے جاری کر دیئے ہیں۔ اس بجٹ سے پیف کے سکولوں کے بچوں کی فیس اور اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ہو سکے گی۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے پراجیکٹ پیما کو بھی 2 ارب 80 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ خزانہ نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو سرکاری بلڈنگ کی مرمت کیلئے پچاس کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ مذکورہ محکموں کے اکاونٹ میں آن لائن ٹرانسفر کر دیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer