محکمہ سکول ایجوکیشن کےماتحت 4مختلف اداروں کوضم کرنیکافیصلہ

3 May, 2024 | 10:27 AM

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن کےماتحت 4مختلف اداروں کوضم کرنیکافیصلہ ,،پنجاب ٹیکس بک بورڈ،پنجاب ایجوکیشن کمیشن،قائداعظم اکیڈمی فارایجوکیشن ڈویلپمنٹ اور نصاب بنانے کے  ادارہے کو ضم کیا جائے گا۔
چار اداروں کو ضم کرنے کے بعدواحد ادارے کی سربراہی وزیراعلیٰ پنجاب کریں گی جبکہ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب محکمے کے وائس چیئرمین ہوں گے،پرائیویٹ اداروں کے پروفیسرز اور ماہرین تعلیم کو بھی محکمے میں شامل کیا جائیگا۔
 ذرائع کے مطابق کتاب بنانے والا پہلے استاد سے مشاورت کرے گااور امتحان بنانیوالا، چیک کرنیوالا بھی اساتذہ اور طلبا کو نظر میں رکھے گا۔رواں سال جون میں بجٹ سے پہلے ایک ادارہ تشکیل دیئے جانے کی تجویز زیر غور ہے ۔



 
 
 
 

مزیدخبریں