ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:  فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

لاہور:  فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران یامین) لاہور کے علاقے سندر سٹیٹ میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور  3زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق  یہ واقعہ سندر سٹیٹ کے علاقے میں ٹپال فیکڑی کے قریب جاوا فوڈ میں پیش آیا جہاں   بوائلر پھٹنے سے جاوا فوڈ کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

 ریسکیو  ذرائع کے مطابق بوائلر پھٹنے سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا، متاثرہ فیکٹری میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق شخص کی شناخت 38 سالہ محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں25 سالہ نوجوان مجاہد  ،24 سالہ بلال، اور30 سالہ  نسیم شامل ہیں۔