وفاقی حکومت نے تین ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلے کردیئے

3 May, 2024 | 09:41 AM

(قیصر کھوکھر)وفاقی حکومت نے تین ڈی آئی جی کے تقرر و تبادلے کردیئے.وفاقی حکومت نے تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی قمر الزمان کا وفاق سے بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ ڈی آئی جی پرویز خان عمرانی کا ایف آئی اے سے بلوچستان تبادلہ کیا گیا , اسی طرح ڈی آئی جی یاسین فاروق شیخ کو بھی تبدیل کرکے ایف آئی اے سے موٹر وے پولیس میں بھیج دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں