زاہد چودھری :منکی پاکس کی تشخیص اور علاج کیلئے طبی عملے کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا,ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور فوکل پرسن برائے منکی پاکس پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا ہے کہ منکی پاکس ویکٹر بارن ڈیزیز نہیں۔ یہ متاثرہ شخص سے براہ راست دوسرے شخص کو منتقل ہو سکتا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا کہ عوام کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کو مرض سے آگاہی ضروری ہے۔ تاکہ علاج معالجے کا درست طریقہ سے یقینی بنایا جاسکے۔