وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کب ہوگی؟ اہم خبرآگئی

3 May, 2023 | 05:57 PM

Bilal Arshad

ملک اشرف:  لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔

 لاہور ہائیکورٹ نے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے مزید دلائل دینے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعق محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ جسٹس محمد رضا قریشی نے شہری حسن لطیف کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

مزیدخبریں