ایک ساتھ انتخابات کا معاملہ، کیس کی سماعت کب ہوگی؟ اٹارنی جنرل کا اہم بیان

3 May, 2023 | 05:48 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ ممکن ہے سپریم کورٹ جمعہ تک کیس سماعت کیلئے مقرر کر دے۔

سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے کیس سے متعلق اٹارنی جنرل نے 24 نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات سے متعلق جواب جمع کرا چکی ہے۔وفاقی حکومت بھی تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق جواب جمع کرائے گی۔

 اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کل تک مذاکرات سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دے گی۔ممکن ہے سپریم کورٹ جمعہ تک کیس سماعت کیلئے مقرر کر دے۔

مزیدخبریں