باسم سلطان : مردم شماری کیلئے نمائندہ گھر نہ پہنچے تو شہری فوری میسج کرکےاطلاع دیں۔ کمشنر محمد علی رندھاواکی شہریوں سے اپیل ۔ کمشنر کا کہنا ہے درست ڈیٹا وسائل کی تقسیم، مستقبل کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کریگا۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا مردم شماری قومی فریضہ ہے۔مردم وخانہ شماری کو سو فیصد مکمل کرنے کیلئے 15مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ مسنگ گھروں اور افراد کو ڈیٹا میں لانے کیلئے توسیع کے دوران تمام وسائل بروئے کار لائیں۔مردم شماری کی کامیابی کا تمام تر انحصار مکمل اور درست ڈیٹا کے حصول پر ہے۔ انڈر رپورٹنگ کرنے والے شمار کنندگان سے باز پرس کی جائے۔