ویب ڈیسک : چئیرمین پی اے سی نے 16 مئی کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کر لیا۔پی اے سی نے سپریم کورٹ کا 2010 سے 2021 تک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔
چئیرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نہ آئے تو وارنٹ جاری کروں گا، وارنٹ پر اسٹے آڈر لیا گیا تو دوبارہ وارنٹ جاری کروں گا۔ پی اے سی نے سپریم کورٹ کا 2010 سے 2021 تک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ،آڈیٹر جنرل کو سپریم کورٹ ججز، صدر، وزیراعظم، وفاقی وزرا کی تنخواہ کا موازنہ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ نورعالم نے کہا ہے کہ ہر طرف مسائل ہیں پھر جہاں ہاتھ ڈالتا ہوں کہا جاتا ہے ہاتھ ہولا رکھیں۔