شاہ رخ خان نے مداح کا ہاتھ جھٹک دیا ، ویڈیو وائرل

3 May, 2023 | 03:46 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے ائیرپورٹ پر  مداح کا ہاتھ جھٹک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ ان دنوں ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

حال ہی شاہ رخ کو اداکارہ  تاپسی پنو اور فلم کی کاسٹ کے ہمراہ کشمیر سے شوٹنگ کے بعد ممبئی ائیر پورٹ پر دیکھا گیا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیرپورٹ پر جب شاہ رخ کو دیکھ کر مداح نے سیلفی لینے کی کوشش کی تو اداکار نے فوراً ہاتھ بڑھا کر مداح کا ہاتھ نیچے کردیا بعد ازاں سکیورٹی حصار میں اداکار کو گاڑی تک پہنچایا گیا۔

مزیدخبریں