(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سینئر سیاستدان و مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ظہور الہیٰ روڈ پر چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر پہنچے اور زخمی ہونے والے سالک حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور بھی نگران وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔