ویب رپورٹ: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےسپریم کورٹ کے زیر التوا آڈٹ کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو 16 مئی کو طلب کرلیا۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کے حکم پر سپریم کورٹ کے سنہ 2011-2010 سے لے کر 2020_2019 تک عرصہ کے زیر التوا آڈٹ کے لئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو 16 مئی کو کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق کمیٹی کے اجالاس میں جب چئیرمین نور عالم نے رجسٹرار کو نوٹس بھیجے جانے کے بارے میں بتایا تو کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ملک مختار نے کہا کہ اس پر تو اسٹے آرڈرہو جائے گا، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ اگر اسٹے آیا تو میں دوبارہ طلب کروں گا۔ پی اے سی کے چئیرمین نور عالم خان نے یہ بھی ہدایت کی کہ آڈیٹرجنرل صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس، وفاقی وزرا ، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا تقابلی جائزہ پیش کریں۔