معروف اداکارہ نور بخاری کے گھر خوشی کا سماں

3 May, 2023 | 02:57 PM

Ansa Awais

(زین مدنی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

معروف اداکارہ نے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، نور بخاری کے بیٹے کا نام محمد علی رضا رکھا گیا ہے، اداکارہ نور بخاری نے بیٹے کی پاؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اللّٰہ نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے الحمدللّٰہ‘‘، میرے بیٹے محمد علی رضا کو اپنی دعاؤں میں رکھیں۔

مزیدخبریں