وزیراعلیٰ کی بی بی پاکدامن کے مزار شریف پر حاضری

3 May, 2023 | 02:45 PM

Ansa Awais

(شاہد سیپرا) نگران وزیراعلیٰ نے بی بی پاکدامن کے مزار شریف پر حاضری دی۔

  حاضری کے بعد مزار شریف کے توسیعی منصوبے پر بریفنگ لی۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے بریفنگ دی۔معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا نے مزار شریف کے ڈیزائن پر بریفنگ دی۔ توسیعی منصوبے کو یکم محرم الحرام سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دربار میں قدیمی مسجد کی تزئین و آرائش کی جائے، لنگر خانے کو دربار کیساتھ منسلک کیا جائے، مرکزی داخلی راستے کی توسیع کی جائے اور تعمیراتی کام کے دوران ضرورت کے مطابق دربار کا حصہ بند کیا جائے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ زائرین کیلئے دربار کو کھلا رکھا جائے۔ نگران صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفرعلی ناصر ہمراہ موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، کمشنر محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر بھی موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ 

مزیدخبریں