عمران خان کی طبیعت خراب، ڈاکٹرز نے اہم مشورہ دے دیا

3 May, 2023 | 01:45 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خرابیٔ صحت کے باعث شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے۔ذرائع شوکت خانم اسپتال میڈیکل بورڈ کے مطابق سوجن بڑھنے سے انفیکش کا خطرہ ہے، سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کیا جائے گا۔شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر معمولی نقل و حرکت سے پرہیز کریں۔ذرائع میڈیکل بورڈ شوکت خانم اسپتال کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ ٹانگ پر دباؤ ڈالنے سے پرہیز کریں۔

مزیدخبریں