ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد بجلی کے صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اس اضافے کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹر ک صارفین پر نہیں ہو گا۔
نیپرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کے صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔