سابق وزرا ء اور ریٹائرڈ بیورو کریٹس سرکاری گاڑیوں پر قابض ہوگئے

3 May, 2023 | 10:56 AM

 مانیٹرنگ ڈیسک: بلوچستان حکومت کے سیکڑوں ریٹائرڈ بیورو کریٹس اور سابق وزرا سرکاری گاڑیاں واپس دینے پر راضی نہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں 4 ماہ قبل  سیکڑوں ریٹائرڈ بیورو کریٹس اور سابق وزرا کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا انکشاف ہوا تھا اور بتایا گیا تھا کہ ڈھائی ہزار کے قریب گاڑیاں اعلیٰ افسران کے پاس ہیں۔حکومت نے گاڑیاں برآمد کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئی جب کہ محکمہ نظم و نسق کی انتظا میہ نے گاڑیوں کی واپسی میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے ہاتھ کھڑے کردیے۔

مزیدخبریں