مانیٹرنگ ڈیسک: مہاتما گاندھی کے پوتے ارون گاندھی کا مختصر علالت کے بعد منگل کو مہاراشٹر کےشہر کولہاپور میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 89 برس تھی، وہ مصنف اور سماجی و سیاسی کارکن تھے.
ارون گاندھی کی پیدائش 14 اپریل 1934 کو ڈربن میں منی لال گاندھی اور سشیلا مشرو والا کے ہاں ہوئی تھی، وہ ایک کارکن کے طور پر مہاتما گاندھی کے نقش قدم پر چلے، پچھلے 24 سالوں سے وہ آوانی سنستھا کا دورہ کرتے تھے جسے سماجی کارکن انورادھا بھوسلے چلاتی ہیں، آوانی سنستھا لڑکیوں، خواتین، بنیادی طور پر بے گھر خواتین کی مدد کے لیے کام کرتی ہے۔