محافظ نے وزیر کو گولیاں ما ر کر قتل کردیا

3 May, 2023 | 09:32 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: یوگنڈا میں محافظ فوجی اہلکار نے وزیر کو اپنے ہی گھر میں گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوگنڈا کے جینڈر اور لیبر محکموں کے وزیر ریٹائرڈ کرنل چارلس اوکیلو اینگولا اپنے گھر میں موجود تھے جب صبح کے وقت ان کی حفاظت پر مامور یوگنڈا نیشنل آرمی کے اہلکار نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اینگولا کو گولیاں مارنے کے بعد محافظ اہلکار کچھ دیر ادھر ادھر ٹہل کر فائرنگ کرتا رہا جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

مزیدخبریں