(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان انگلش کاؤنٹی میں رواں سیزن سسیکس ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ ڈرہم کے خلاف ڈرا ہونے والے میچ کے دوران انہوں نے بولنگ بھی کرائی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سسیکس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستانی وکٹ کیپر کو مختصر رن اپ کے ساتھ اپوزیشن کے خلاف سخت گیند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے دو اوورز میں پانچ رنز دیئے لیکن وہ کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
رضوان کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھ کر قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’رضی بھائی، اب کیا ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں‘۔اس ہی میچ کے دوران بھارتی بلےباز پچارا اور محمد رضوان نے ٹیم کو ڈبل سنچری اسٹینڈ فراہم کیا تھا۔
He does it all. ????@iMRizwanPak's first over in the @CountyChamp. ???? #GOSBTS pic.twitter.com/G3ZAdatUM7
— Sussex Cricket (@SussexCCC) May 1, 2022
واضح رہے کہ انگلینڈ کی سرزمین پر جاری کاؤنٹی کرکٹ میں 15 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ ایک ٹیم میں کھیلتے نظر آئے ہیں۔