ویب ڈیسک : نوبیل انعام یافتہ پاکستان ملالہ یوسف زئی اور انکے شوہر عصر ملک نے اپنے پہلی عید منانے کی تصاویر سوشل میڈیا سائٹ پر شئیر کرکے پاکستانیوں کو مبارک باد دی ہے۔
ملالہ یوسف زئی اور ان کے شوہر عصرملک نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی عید کی تصاویر شئیر کی ہیں تاہم دونوں نے اپنے اپنے اکاؤنٹس سے یہ تصاویر شئیر کی ہیں اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے
ملالہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پشتو زبان میں عید کی مبارکباد دی۔ جبکہ ان کے شوہر عصر ملک نے انگریزی زبان میں عید مبارک کہا ہے۔