وزیر اعظم شہباز شریف  نے رائیونڈ میں نماز عید ادا کی

3 May, 2022 | 09:36 AM

  ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف  نے رائیونڈ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ والدین اور رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دی

وزیر اعظم شہباز شریف نےجاتی امراء میں نماز عید ادا کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی جاتی امراء میں عید کی نماز ادا کی۔ شہباز شریف نے اپنے والدین ،بھائی اور بھابی کی قبر پر حاضری دی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شہریوں سے عید بھی ملے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ہو۔اللہ سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کو ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کرآئے۔

مزیدخبریں