بدمعاشوں کیخلاف گھیرا تنگ؛ آئی جی پنجاب کا اہم حکم

3 May, 2021 | 11:47 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت اجلاس، قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشنز، بدمعاشوں کی گرفتاریوں سمیت کرائم گراف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیوں سے رواں برس ڈکیتی اور راہزنی کی ون فائیو کالز میں 35فیصد کمی کا دعویٰ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور نے آئی جی پنجاب کو 2021کے ابتدائی 4ماہ میں پولیس ٹیموں کی کارروائیوں اور نتائج بارے بریفنگ دی،انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس کی نسبت سال رواں کے پہلے 4ماہ کے دوران ڈکیتی وراہزنی کے404، سٹریٹ کرائم کے212کم مقدمات درج ہوئے،قبضہ گروپوں کے خلاف موصول 313شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 617افراد کو گرفتار کیا گیا۔

قبضہ مافیا کے حوالے سے بتایا کہ مجموعی طور پر 34ارب23کروڑ مالیت کی 3745کنال 8مرلے نجی و سرکاری زمین واگزار کروائی گئی،38ملزمان کو گرفتارکرکے اوور سیز پاکستانیوں کی 124کنال اراضی کوواگزار کروایا گیا،بدمعاشوں کے خلاف جاری آپریشن میں 339مقدمات درج، 414میں سے 412بدمعاش گرفتارکئے،ملزمان سے 387ہتھیار برآمد ہوئے، جن میں سے 231کو فرانزک جبکہ71کے لائسنس منسوخی کے لئےبھیجا گیا۔

25بدمعاشوں سے شورٹی بونڈز لئے گئے ،129کے خلاف55/110کی کارروائی عمل میں لائی گئی،آئی جی پنجاب کا کہنا تھاکہ شہریوں کے لئے تکلیف کا باعث بننے والے بدمعاشوں کے خلاف کارروائیوں کی رفتار میں کمی نہیں آنی چاہئے۔

مزیدخبریں