ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر پرکتنی چھٹیاں، حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

عید الفطر پرکتنی چھٹیاں، حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
کیپشن: eid ul fitr 2021
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)این سی او سی کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے وزارت داخلہ کا عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری، ترجمان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ عید کے لئے 10مئی سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں ہونگی، عید کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں لاک ڈاؤن توسیع کی گئی جس کے باعث رواں سال عیدالفطر  بھی سادگی کے ساتھ منائی جائے گی،اس بار عیدالفطر پر چھٹیوں کے حوالے سےمختلف چہ مگوئیاں کی جاری ہیں کہ 6 ہوں گی،7 ہوں گی، سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن بھی گردش کررہا تھا جس میں بتایاگیا کہ عیدالفطر کی چھٹیاں 13 سے 17 مئی تک ہوں گی،وزارت داخلہ ن نے اس ںوٹی فکیشن بارے وضاحت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا،سوشل میڈیا پر جاری ہونے والا  ںوٹی فکیشن جعلی ہے۔

مزید پڑھئے: عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟فواد چودھری نے بتادیا

ترجمان وزارت داخلہ نے اپنےبیان میں کہا کہ این سی او سی کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے عید کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیاجارہا ہے،عید کے لئے 10مئی سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، ترجمان وزارت داخلہ کاکہناتھا کہ عید کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی چکی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہناتھا کہ عید الفطر کے موقع پر 5 چھٹیاں ملیں گی،فواد چودھری کاکہناتھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر لاک ڈاؤن نہ لگایا جائے، عیدالفطر کی تعطیلات کتنی ہوں گی اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ   پنجاب حکومت نے عید الفطر   پر 6 روز کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،عیدالفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کی گئی، 8سے 16 مئی تک"گھر رہو محفوظ رہو" کی حکمت عملی پر عمل درآمد  کیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer