ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب عدالت نے چودھری برادران کو خوشخبری سنادی

NAB inquiry closed
کیپشن: Ch Brothers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے سپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الہی، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور دیگر فیملی ممبر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی دو انکوائریاں عدم ثبوت کی بنا پر بند کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نیب نے پرویز الہیٰ، چودھری شجاعت اور فیملی اراکین کے خلاف آمدن سے زاہد اثاثے بنانے کی دو اور پرویز الہٰی کے خلاف غیر قانونی بھرتی کرنے کی ایک انکوائری ختم کرنے کے لیے درخواست دی۔ عدالت میں نیب کا موقف تھا کہ انہوں نے پرویز الہی اور چودھری شجاعت کے خلاف انکوائری کیں، دوران انکوائری ان کے تمام اثاثے جائز پاے گئے جبکہ پرویز الہی نے بطور وزیراعلیٰ جو بھرتی کی تھی اس میں بھی کوئی بے ضابطگیاں نہیں پائیں گئیں۔ لہذا تینوں کیسز کی انکوائریاں ختم کر دی جائیں۔

عدالت نے پراسکیوٹر حافظ اسد اور تفتیشی کا بیان قلمبند کیا جس کے بعد پرویز الہیٰ، چودھری شجاعت حسین اور فیملی ممبران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے دونوں انکوائریوں کو ختم کر دیا جبکہ بھرتی کرنے کی درخواست پر فیصلہ جمعرات کو سنایا جائے گا۔ عدالت میں چیئرمین نیب کے دستخطوں سے انکوائری ختم کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔
چودھری پرویز الہیٰ، چودھری شجاعت اور دیگر ممبران کے خلاف خلاف 12 اپریل 2000 میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا، 11مارچ 2015 کو انکوائریاں نیب لاہور کو منتقل کی گئی جبکہ 19 جنوری 2021 کو چیئرمین نیب نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی۔