ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دل کے مرض میں مبتلا افراد کی جان کو خطرات لاحق

Pacemaker unavailable in major hospitals
کیپشن: Pacemaker unavailable in major hospitals
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور میو ہسپتال میں پیس میکر کئی ماہ سے نایاب،دل کےمریضوں کی جان کو خطرات لاحق, دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے سارہ ملبہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈبپارٹمنٹ پر ڈال دیا ۔
 تفصیلات کےمطابق  انسانی جسم میں دل کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، دل کی دھڑکن کی رفتار میں توازن قائم رکھنے کیلئےدل کا قدرتی برقی نظام کام کرتاہے۔اس نظام میں خرابی پر دل کو مصنوعی طور پر تحریک دی جاتی ہےاوریہ کام پیس میکر انجام دیتا ہے ۔ پیس میکر ایک ایسا آلہ ہے جو برقی طور پر دل کی دھڑکن اور رفتار کو کنٹرول کرتا ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میو ہسپتال میں پیس میکر دستیاب نہیں ہیں،پیس میکر دستیاب  نہ ہونےکےباعث  دل کےمرض میں مبتلا افراد کی جان کو خطرات لاحق ہیں،۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے سارا ملبہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پر ڈال دیا جبکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ نے سارا ملبہ  کورونا پر ڈال دیا ترجمان سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے مطابق  کورونا کی وجہ سےکافی چیزیں تعطل کا شکار رہیں لیکن عیدسےپہلے لیٹر جاری کر دیں گےجس سے ہسپتالوں میں پیس میکر دستیاب ہوں گے.