برائلر گوشت کی قیمتوں کی اونچی پرواز ،شہری ہکا بکا رہ جائیں گے

3 May, 2021 | 03:54 PM

Imran Fayyaz

(سعیداحمدسعید)برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری، مارکیٹ کمیٹی نے برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں پھر سے کلو اضافہ کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے اب ایک بار پھر سےمرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعدمرغی کا گوشت ایک بار پھر 374 روپے فی کلو ہو گیا۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 250روپے، پرچون ریٹ 258روپے فی کلو جاری کیا گیا۔برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان دکھائی دئیے۔ خریداروں کا کہناتھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ہر چیز مہنگی ہو گئی، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔خریداروں کیساتھ دکاندار بھی پریشان دکھائی دئیے، دکانداروں کا کہنا تھا کہ مرغی کی قیمت میں اضافے سے خریدار نہیں آ رہے، خالی ہاتھ ہی گھر جانا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے کے باوجود فارمی انڈے 136روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں۔ جبکہ انڈوں کی پیٹی 3ہزار960 روپے کی ہو گئی۔

شہریوں نے پنجاب حکومت سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں  کمی لانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں اب برائلر گوشت کی قیمت بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر  ہو  گئی ہیں۔

مزیدخبریں