آزادی صحافت کا عالمی دن، وزیراعلیٰ پنجاب کا میڈیا کو خراج تحسین

3 May, 2021 | 03:43 PM

Arslan Sheikh

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات کو خراج تحسین، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔میڈیا نے معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ سچ اور حق کیلئے کھڑے ہونیوالے صحافی معاشرے کا چہرہ بن جاتے ہیں۔ آزادی صحافت ہی کسی معاشرے کے اجتماعی شعور کا آئینہ دار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار صحافت کو مذہبی، سماجی اور معاشرتی حدود و قیود سے آزاد نہیں ہونا چاہیئے۔ آزاد اور ذمہ دار میڈیا بہترین ترجمان،نقیب اورنقاد ہوتا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سچائی سب سے بڑی طاقت ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا۔ میڈیا کی آزادی معاشرتی احساس ذمہ داری سے مشروط ہے۔عوامی مفاد کیلئے سچائی کو سامنے لانے والے صحافی قابل تحسین ہیں۔  

مزیدخبریں