ایک اور بھارتی حسینہ کورونا  کی لپیٹ میں آگئی  

3 May, 2021 | 03:14 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  بھار ت میں دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے۔ بالی ووڈ  کی مشہور شخصیات ایک کے بعد ایک کورونا کی لپیٹ میں آ رہی ہیں۔ بھارتی ٹی وی کی مشہور اور ہر دل پر راج کرنے والی بگ باس فیم روبینہ دلیک کو بھی کورونا نے اپنی زد میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سلیرٹیز ایک کے بعد ایک کورونا کی زد میں آ رہے ہیں۔ رندھیر کپور کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل ہیں اور  اب خبر آئی ہے کہ ٹی وی  کی اداکارہ روبینہ دلیک  بھی کورونا  وائرس میں مبتلا ہو گئیں ہیں۔

 روبینہ دلیک کو اپنی بہن ماننے والے ٹی وی اداکار علی گونی نے لکھا ہے’’ اللہ اپنا رحم کرے، اپنا دھیان رکھو‘‘۔ ایک کے بعد ایک شوبز سے وابستہ لوگ روبینہ کو ان کی صحت یابی کی نیک خواہشات اور اپنا دھیان رکھنے کی بات کہہ رہے ہیں۔

 روبینہ نے حال ہی میں یہ اطلاع سوشل میڈیا پوسٹ انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔روبینہ نے لکھا کہ’’ میں ہمیشہ مثبت چیزوں کی طرف دیکھتی ہوں۔ میں بھی ایک ماہ بعد پلازمہ ڈونیٹ کرنے کیلئے اہل ہو جاؤں گی۔ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ 17 دن کیلئے گھر میں قرنطینہ، گزشتہ پانچ سے سات دنوں میں جو بھی لوگ میڑے رابطے میں رہے ہیں مہربانی کرکے اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

مزیدخبریں