اقراء یاسر کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، گود بھرائی کی تصاویر وائرل

3 May, 2021 | 03:03 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک)  معروف اداکارہ اقراء عزیز کے خاوند اور میزبان و اداکار   یاسر حسین نے اہلیہ کے امید سے ہونے کی تصدیق کر دی ہے،گود بھرائی رسم کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والدین بننے کی اطلاع دی گئی، یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس بار توکرم نوازی بے مثال ہے، یاسر حیسن نے مزید لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

جوڑی نے انسٹاگرام پراقراء کی گود بھرائی کی رسم کی دلکش تصاویر اپنے فالوورز کیلئے شیئر کیں جو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہیں، اقراء نے یاسر کے ساتھ تصویر شیئرکی جس میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ امید سے ہیں، اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش جولائی 2021 میں متوقع ہے۔ 

خیال رہے کہ مقبول اداکار جوڑی اقراء اور یاسر 2019 کے آخری ایام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اداکار جوڑی کی شادی جہاں دلہن کے عروسی لباس کے باعث خاصی مشہور ہوئی وہیں مختلف رسومات کے باعث بھی سوشل میڈیا کی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

مزیدخبریں