ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں نئے ویکسینیشن سنٹرز مکمل فعال نہ ہوسکے

vaccination center
کیپشن: vaccination center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکولوں میں بنائے گئے 10 نئے ویکسینیشن سنٹرز مکمل فعال نہ ہوسکے،شہریوں کو ایکسپو سنٹر میں ریفر کیا جانے لگا۔

 تفصیلات کے مطابق نئے سںنٹرز کو انتظامیہ کی جانب سے 3 مئی سے فعال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔سکولوں میں بنائے گئے 10 نئے ویکسینیشن سنٹرز مکمل فعال نہ ہوسکے۔مذکورہ سنٹرز میں شہریوں کو بغیر ویکسینیشن کے واپس بھیجا جانے لگا۔سنٹرز فعال نہ ہونے پر شہریوں کو ایکسپو سنٹر میں ریفر کیا جانے لگا۔

نئےسنٹرز میں سے صرف ماڈل ٹاؤن اے پی ایس سکول میں ویکسنیشن کیلئے میسج شہریوں کو جا رہے ہیں۔فوکل پرسن عاطف شکور کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور ضعلی انتظامیہ کی ٹیموں کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔ویکسینیشن رومز میں بیڈز اور فریزر آئی ایل آر رکھے جا چکے ہیں۔ویکسینیشن کے مین ہال کی بھی تزین و آرائش کی جا رہی ہے۔گراؤنڈ میں ٹینٹ، کرسیاں اور پنکھے لگا دئیے گئے ہیں۔ویکسینیشن کا عمل ایک دو روز میں شروع کیا جائے گا۔ فوکل پرسن ویکسینیشن سنٹر عاطف شکور کا مزید کہنا ہے کہ ویکسینیشن کیلئے سٹاف اور عملہ تاحال نہیں پہنچ سکا۔