ہائرایجوکیشن کمیشن کا تعلیم دوست اقدام

3 May, 2021 | 02:23 PM

سٹی 42:ایچ ای سی نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کالا شاہ کاکو نیوکیمپس فیزون  کیلئےایک ارب 77 کروڑ 64 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
  تفصیلات کے مطابق  ہائرایجوکیشن   کمیشن  نےلاہور کالج برائےخواتین یونیورسٹی کالا شاہ کاکو نیوکیمپس فیز ون پراجیکٹ کی منظوری کیساتھ ایک ارب 77 کروڑ 64 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ ایل سی ڈبلیویوکالاشاہ کاکونیوکیمپس کافیز ون 3 سال کے عرصےمیں مکمل ہوگا۔فیز ون میں انسٹیٹیوٹ آف انوائرمینٹل اینڈ کلائمیٹ چینج، نرسنگ اور لاء کےشعبہ جات بنائےجائیں گے۔پراجیکٹ کےتحت اکیڈمک بلاک کےساتھ ساتھ سٹوڈنٹس ہاسٹلز بھی تعمیر کیےجائیں گے۔ایل سی ڈبلیویوکالاشاہ کاکوکیمپس سو ایکڑ رقبےپرمشتمل ہے۔

وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو ڈاکٹر بشریٰ مرزا  کے مطابق خواتین کی ترقی کے لیے پراجیکٹ کی منظوری ایک بڑا سنگ میل ہے، یونیورسٹی میں میڈیکل ، قانون اورانوائرمینٹل اینڈ کلائمیٹ چینج کے شعبوں کے آغاز سے خواتین ملکی ترقی میں تعمیری کردار ادا کر سکیں گی۔

مزیدخبریں