ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن نے   پھر احتجاج کی  دھمکی دے دی

3 May, 2021 | 02:04 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)پنجاب بھر کے سکولوں میں تعینات 14 ہزار ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی مستقلی کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں میں تعینات 14 ہزار ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی مستقلی کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔صوبائی وزیر قانون نے عید سے قبل ملازمین کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن نے عید سے قبل مستقل نہ کرنے پر دوبارہ احتجاج کی دھمکی دے دی۔
سینکڑوں ایجوکیٹرز اوراے ای اوز نے کلب چوک کے سامنے گیارہ روز تک احتجاج کیا تھا۔احتجاج کے باعث صوبائی وزیر قانون نے سکینڈری سکول ٹیچرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو عید سے قبل مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کےمطابق چودہ ہزار ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے قانون سازی کی جانا تھی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تاحال اس حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب کو نہیں بھجوائی۔

پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر اپنے وعدے پر عملدر آمد کرے ،مستقل نہ کیا تو عید کے بعد دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔ دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہےکہ ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں