رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا جسمانی ریمانڈ منظور

3 May, 2021 | 01:39 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:ن   لیگ کےرکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو ریاست مخالف بیان دینےپر مقامی عدالت میں پیش،مزید4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،سماعت 7مئی  تک ملتوی کردی گئی۔

  تفصیلات کےمطابق ٹاؤن شپ پولیس نے ایم این اےجاوید لطیف کوجسمانی ریمانڈ ختم ہونےپربکتر بندگاڑی  میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا۔ن لیگی کارکنوں کی جانب سےجاویدلطیف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، عدالت میں  پولیس  کی جانب سےجاوید لطیف سےتفتیش کیلئےمزیدجسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی. تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جاوید لطیف کی ویڈیوں کی  تصدیق کیلئےآوازکاہولی گرافک ٹیسٹ، فون کالزکاریکارڈ چیک کراناہے.

جاوید لطیف کےوکیل  کی جانب سےمؤقف اپنایاگیا کہ  ٹیسٹ کی کیا ضرورت ہےہم اعتراف کرتےہیں، ایم این اے جاوید لطیف کےبیان کو بغاوت اور غداری قرار دینا ناانصافی ہے، یہاں جس کادل چاہتاہےالزام لگاکرغدار قرار دےدیاجاتاہےوکیل نےسوال اٹھایا کہ بتایاجائے کہ کس ادارےکے خلاف بات کی ہے، ایم این اےجاوید  لطیف نے عدالت  میں  کہا کہ  مجھے قید میں رکھناہےتو رکھ لیں  مگرمجھ  پر بغاوت کا الزام نہ لگایا جائے  میں  پاکستانی ہوں ملک و قوم کی بہتری کیلئےبات کی اور کرتارہوں گا ،عدالت نے ایم این اے جاویدلطیف کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

مزیدخبریں