( عمر اسلم صدر ) مسلم لیگ ( ن) میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پی پی ایک سو تریپن میں چار ہزار سے زائد مستحقین کو راشن فراہم کیا جائے گا، ایم این اے علی پرویز ملک اور ایم پی اے خواجہ عمران نذیر نے راشن کمیٹی کو مستحق افراد کو راشن پہنچانے کا ٹاسک دے دیا۔
مسلم لیگ ( ن) کے رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پی پی ایک سو تریپن میں چار ہزار سے زائد لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو راشن دیں گے۔ حلقےکی بنائی لیگی کارکنان کی کمیٹی کو راشن دے دیا گیا ہے۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ راشن کمیٹی ممبران خاموشی سے سفید پوش افراد کے گھروں میں راشن پہنچائیں گے۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق مستحق افراد کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔
پی پی ایک سو تریپن کے راشن کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ مستحق افراد تک بغیر نمود ونمائش کے راشن پہنچائیں گے۔
ایم این اے علی پرویزاور ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کی جانب سے دیئے جانے والے راشن میں دس کلو آٹے کا بیگ، دو دو کلو مختلف دالیں سمیت ضروریات زندگی کی دیگر اشیا شامل ہیں۔
کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیلنےلگا ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 908 کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 19 ہزار 22 تک پہنچ گئی، مہلک وائرس سے اب تک 437 افراد لقمہ اجل بن چکے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 334 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد لاہور میں متاثرہ افراد کی تعداد 2154 تک پہنچ گئی، پنجاب بھر میں 89 ہزار تشخیصی ٹیسٹوں کے نتیجے میں کورونا کے514 نئے کیسز کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 6 ہزار854 ہوگئی، 48 روز کے دوران صوبے میں 115 شہری کورونا سے جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ لاہور میں کورونا کے 55 مریض دم توڑ گئے، پنجاب میں 2206 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔