ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، فوٹیج منظر عام پر آگئی

3 May, 2020 | 10:15 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) فیصل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا معاملہ، سٹی فورٹی ٹو  نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

فوٹیج میں شہری کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر گاڑی میں بیٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کو گاڑی مالک سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 45 سالہ خالد حسین کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔

مقتول نے زخمی حالت میں ڈاکوؤں کو دبوچنے کی کوشش بھی کی۔ سی سی ٹی وی کے باوجود تاحال ملزمان ٹریس نہیں ہو سکے ہیں۔

یاد رہے فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شخص کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگئے، ایس ایس پی آپریشنز  نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ خالد حسین فیصل ٹاؤن مین بلیوارڈ پرایک نجی بنک کی اے ٹی ایم سےرقم نکلوا کر نکلا تو دوموٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے اسےگن پوائنٹ پر روک لیا، گولیاں لگنے سے متاثرہ شہری کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

واردات کے بعد ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد جائے وقوعہ پر پہنچے، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن، ڈی ایس پی اچھرہ اور ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے ایس ایس پی آپریشنز کو واردات بارے بریفنگ دی۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے موقع پر موجود سکیورٹی گارڈ ودیگر افراد سے وقوعہ کی تفصیلات بھی معلوم کیں تھی۔

مزیدخبریں