سری لنکن ائیر لائن کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت مل گئی

3 May, 2020 | 08:32 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد سعید ) سری لنکا سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکن ائیر لائن کی پرواز کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی، کولمبو سے آنیوالی پرواز کے عملے کو لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، کولمبو سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی۔

سری لنکن ائیر کا خصوصی طیارہUL11854 مئی کو ہم وطنوں کو لیکر کولمبو سے کراچی پہنچے گا، خصوصی پرواز کراچی سے سری لنکن شہریوں، اٹلی کے سفارتی عملہ کو لیکر لاہور اور لاہور سے 6 غیر ملکی سفارتی عملہ جن میں 3 سری لنکن،2 اٹالین اور 1 افغانی کو لیکر سری لنکا روانہ ہوگی۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیا۔ سی اے اے نے سری لنکن ایئر لائن کی درخواست پر پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دی۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اجازت کے بعد کولمبو سے آنیوالی پرواز کے عملے کو کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے چند روز قبل سری لنکا میں پھنسے ہوئے پچاس پاکستانیوں کی وطن واپسی ہو چکی ہے، سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور سری لنکا کے حکام کے تعاون سے سری لنکا کی فلائٹ سے پاکستانی واپس پہنچے۔

سری لنکا میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر تنویر احمد نے پاکستانیوں کو کولمبو ایئرپورٹ پر الوداع کیا جبکہ پھنسے پاکستانیوں نے حکومت پاکستان اور سری لنکا کے حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزیدخبریں