ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی بیٹھک

انتظامیہ اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی بیٹھک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے پہلی بیٹھک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو لیکچر دیا، کہتے ہیں کورونا وائرس ریلیف سرگرمیوں اور دیگر امور میں ٹائیگرفورس کے جوان خدمات انجام دیں گے۔

ٹاؤن ہال منعقدہ بیٹھک میں چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری اور ایس پی سیکیورٹی بلال ظفر بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار بلامعاوضہ خدمات سرانجام دینگے۔

ٹائیگر فورس کے رضاکار قرنطینہ سینٹرز کے باہر اور لاک ڈاؤن ایریاز میں ریلیف کے کاموں کو بھی سرانجام دینگے۔ رضاکار گراں فروشی اور پرائس کنٹرول جیسے ٹاسک بھی پورے کرینگے۔

پنجاب حکومت کی ہدایت پر مختلف ٹاسک ٹائیگر فورس کو تفویض کیے جاسکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور سرکاری ادارے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

کورونا وائرس کے ریلیف کے کاموں اور حکومت کی پالیسیوں کے مطابق رضاکار فرائضِ سرانجام دینگے۔ تاریخ میں پہلی اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اپنے آپ کو رضاکارانہ طور پر پیش کیا ہے۔ فی الحال کورونا وائرس کے باعث مشکلات کا شکار ہم وطنوں کی خدمت کے امور ٹائیگرفورس کے رضاکار انجام دینگے۔