لاہور ایئر پورٹ پر فیس ماسک،سگریٹ اور شراب کی ترسیل ناکام

3 May, 2020 | 04:15 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد سعید)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسسٹم حکام کی تین مختلف کارروائیاں،لاہور سے لندن جانےاور آنے والی خصوصی پروازوں سے فیس ماسک،سگریٹ اور شراب کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق گزشتہ روزلندن سےآنے والی خصوصی پرواز پی کے8757 سے2 مسافروں علی حیدراورعاقب کےسامان سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں،جبکہ لاہور سےخصوصی پرواز سےلندن جانے والےمسافرہارون احمدکے سامان سےدوران چیکنگ34 کلوفیس ماسک برآمد ہوئے،جبکہ تیسری کارروائی میں لاہور سے برطانیہ جانے والےمسافر امجد کے سامان سے27 ڈبے سگریٹ برآمد ہوئے،کسسٹم حکام نے سگریٹ، شراب اور فیس ماسک قبضے میں لے کرمسافروں کو سفرکرنے کی اجازت دے دی۔

کارروائیوں پر اے سی کسسٹم شفاعت علی مرزا نے ڈیوٹی پر مامور عملےکو شاباش دی،شفاعت علی مرزا کا کہنا تھا کہ کسسٹم عملہ خصوصی فلائیٹس کے دوران بھی اپنی ذمے داری احسن طریقے سےنبھا رہا ہے،مسافروں سے درخواست ہےکہ وہ ایئرہورٹ آتے وقت ممنوعہ اشیاء ہمراہ نہ لائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے سگریٹس کی سمگلنگ ناکام بنادی تھی۔کوئٹہ سے لاہور آنے والے کنٹینر کو تحویل میں لے کر سگریٹس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی,کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی.کسٹمز حکام کے مطابق کنٹینر سے برآمد ہونے والے سگریٹس کے 543کارٹن کی مالیت اڑھائی کروڑ روپے سے زائد تھے۔

دوسری جانب کورونا صورتحال کےپیش نظر شہرمیں جزوی لاک ڈاون کا 35واں روز اور  پولیس کا 35 مقامات پرناکہ بندی کرکےچیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،ڈی آئی جی آپریشنز کےمطابق ناکوں پرروکےگئے شہریوں کی تعداد 01لاکھ  97ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ دفعہ 144 و دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر 2ہزار105 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا اور7ہزار106 گاڑیوں،موٹر سائیکلزکوبند کیا گیا جبکہ 4ہزار368 شہریوں سےدوبارہ غیر ضروری نقل و حرکت نہ کرنےکے شورٹی بانڈز لیےگئے۔

صوبے بھر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پراب تک پولیس نے مجموعی طور پر21488ایف آئی آرز درج کی گئیں, 1110 ناکوں پر190344 گاڑیوں،457342 موٹر سائیکلوں اور941470 شہریوں کو چیک کیا گیا۔599104 شہریوں کو وارننگ، 40110 سے سیکیورٹی بانڈز اور 19605 شہریوں کو  قانون شکنی پر گرفتار کیا گیا۔ 23393 شہری ضمانت پر رہا جبکہ 3533 دوکانوں اور 231 ریستورانوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

مزیدخبریں