عوام کیلئےانصاف امداد پروگرام کے بعد ایک اور معاشی پیکج کا اعلان

3 May, 2020 | 03:47 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)وزیراعلیٰ نے انصاف امداد پروگرام کے بعد رمضان پیکج کی خوشخبری سنادی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کاروبارکھولنے کے لئے سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کردیں گئیں۔لاک ڈاون میں نرمی بھی جائے گی، جس کا فیصلہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت 28لاکھ خاندانوں میں 34 ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔اور امداد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اگلے ہفتےانصاف امداد پیکج کے تحت25 لاکھ خاندانوں میں12ہزار فی کس امداد فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ مزید10 لاکھ خاندانوں میں رمضان پیکج کےتحت3ہزار روپے تقسیم کئےجائیں گے۔لاک ڈاون کی وجہ سے سب سے زیادہ مزدار،دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہورہا ہے۔ہمیں ان کی مشکلات کا ندازہ ہے اور ہم ان کا زالہ کرنے لے لئے یکسو ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجوادی گئیں ہیں جن میں حکومت سے گزارش کی گئی ہے کہ روڈسیکٹر اور بلڈنگ کے علاوہ کنسٹرکشن سے متعلقہ دیگر انڈسٹری کھولنے کی اجازت دی جائے۔صوبہ بھرمیں مارکیٹوں اور بازاروں کو زونز میں تقسیم کرکےمختلف ایام میں کھولنے کی سفارشات کی گئیں ہیں۔ان کا کہناتھا کہ فیز-ون میں ابتائی طور پر صوبے کے 6 اضلاع لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ،ملتان، راولپنڈی اور گجرات میں سمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔جس کے تحت میڈیا ہاؤسز، قانون ناقذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، ہیلتھ ورکرز،حاملہ خواتین اور جیلوں میں قیدقیدیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کا ٹیسٹ روزانہ کیا جائے گا اور 48 گھنٹے میں رپورٹ منفی آنے پر گھر بھیجی جائے گی۔کورونا کے مریضوں کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دے گے۔علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لارنس روڑ پر  پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود ،ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ سمیت دیگر موجود تھے۔ریلیف کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کوروناوائرس، ٹڈی دل کے تدارک کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پروگرام سے متعلق بھی وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کیاگیا۔

مزیدخبریں