افسوسناک واقعہ،کرنٹ لگنے سے جانور ہلاک ہوگئے

3 May, 2020 | 01:16 PM

M .SAJID .KHAN

(فاران یامین) شادیوال گاوں میں بجلی کی ہائی ولٹیج  تار ٹوٹ گئی۔کرنٹ لگنے سے 3 بھینسیں  مر گئیں جبکہ ایک  گائے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  مرغزار کالونی شادیوال گاوں میں بجلی کی ہائی ولٹیج تار ٹوٹ کر بھینسوں پر جا گری جس کے نتیجہ میں  3 بھینسیں  مر گئیں جبکہ ایک  گائے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ مالک کبیر حسین کا کہنا ہے کہ اس کا چند لمحوں میں 14 لاکھ کا نقصان ہوگیا، مالک کا کہنا تھا کہ اس کے گھر کا گزر بسر انہیں جانوروں سے ہوتا تھا،بھینسوں کے مرنے اور گائے کی ٹانگ ٹوٹنے سے اس کے گھر میں فاقے ہوجائیں گے۔

حکومت اس کی مدد کرے اور اس کے نقصان کا ازالہ کرے،اہل علاقہ کا کہناتھا کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ  ہائی ولٹیج تار ٹوٹ کر گر چکی ہے،جس سے جانور ہلاک ہوئے ہیں،خوش قسمتی سے اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،جبکہ واپڈا ان کی جانب سے ان تاروں کا کوئی حل نہیں نکلاجارہا۔اگر ان  ہائی ویلٹج  تاروں کے بارے کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا تو کسی بڑے  حادثے کاشکار ہوسکتے ہیں۔

بجلی کی تاروں کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع  بھی ہورہا ہے، جن میں اکثریت معصوم بچوں کی ہے جو ان سے غافل ہوتے ہیں اور کھیل کھیل میں کسی بڑے حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں، گزشتہ دنوں  ہربنس پورہ منظور کالونی میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں بجلی کی ننگی تاریں چھونے سے کم سن بچہ جاں بحق ہوگیا۔کالونی کا رہائشی سیف اللہ گھر کی چھت پر نیچے دیکھنے لگا تو اس دوران گلی میں لٹکتے بجلی کے ننگےتاروں کو ہاتھ لگ گیا,معصوم بچہ کرنٹ لگنے سے جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا۔لواحقین اور اہل محلہ لیسکو انتظامیہ کیخلاف پھٹ پڑے، انہوں نے بچے کی موت کا ذمے دار  لیسکو انتظامیہ کو ٹھہرا دیا۔

مزیدخبریں