ملک اشرف: سپریم کورٹ میں کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیےازخود نوٹس کیس کی سماعت کل چارمئی کو ہو گی، لاہور رجسٹری سےقائم مقام ایڈووکیٹ جنرل، دونوں سیکرٹریز صحت سمیت دیگرافسران بذریعہ ویڈیو لنک سماعت میں شامل ہوں گے۔پنجاب حکومت کی جانب سے کیس کے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا جاچکا ہے۔
چیف جسٹس آف ہاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہانچ رکنی لارجر بنچ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا ،عدالت نے کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں صوبوں اور متعلقہ محکموں سے جواب طلب کررکھا یے ، لاہور رجسٹری سے بذریعہ ویڈیو لنک قائم مقام ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل, سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ نبیل اعوان اور سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان ، سیکرٹری لیبر اور سیکرٹری زکوۃ بھی لاہور رجسٹری سے بذریعہ ویڈیو لنک شامل ہوں گے .
پنجاب حکومت کی جانب سے کیس کے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا جاچکا ہے ، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ کرونا ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں , کرونا ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز کے لئے ایک ماہ کا رسک الاؤنس مختص کیا ہے ۔ 4ہزار سے زائد مشتبہ مریضوں کے لئے مختلف شہروں میں قرنطینیہ سینٹر قائم کیے گئے ہیں .
زکوۃ کی رقم سے دس فیصد انتظامی امور پر خرچ کیا جاتا ہے ,گزشتہ تین سالوں میں صوبائی حکومت نے زکوۃ فنڈ کی مد میں 92 کروڑ 40 لاکھ 69 ہزار روپے جاری کیے,محکمہ زکوۃ و عشر کے تحت مزدوروں کے لئے ایک ارب 80 کروڑ کا فنڈجاری کیا گیا ,دو لاکھ افراد کو نو ہزار روپے فی کس کے حساب سے زکوۃ کی رقم 15 اپریل سے تقسیم ہو رہی ہے ۔
جبکہ بیت المال سے جنوری سے اب تک ایک کروڑ ساٹھ لاکھ 7100روپے مستحق افرادتقسیم کیے جاچکے ہیں۔