ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈائون،پی سی بی کا میچ آفیشلز،گرائونڈ سٹاف کی امداد کا اعلان

لاک ڈائون،پی سی بی کا میچ آفیشلز،گرائونڈ سٹاف کی امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز : لاک ڈاؤن ، پی سی بی نے میچ آفیشلز اور گرائونڈ سٹاف کی امداد کا اعلان کردیا۔


پی سی بی فرسٹ کلاس کرکٹرز، میچ آفیشلز ،سکوررز اور گراؤنڈ سٹاف کی امداد کرےگا، 5 سیزن میں کم از کم 15 فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے کرکٹرز کو پیکج دیا جائے گا،قواعد  پر پورا اترنے والے افراد کو ادائیگی عیدالفطر سے پہلے کردی جائے گی، 2 سیریز میں ذمہ داری نبھانے والے میچ آفیشلز، سکورز حق دار ہوں گے،قواعد پر پورا اترنے والے فرسٹ کلاس کرکٹرز کو 25 ہزار امداد دی جائے گی۔


پی سی بی کے مطابق میچ آفیشلز کو 15 ہزار ، سکوررز اور گراؤنڈ سٹاف کو 10 ،10 ہزار امداد دی جائیگی،فائدہ اٹھانے کے خواہشمند 14 مئی تک درخواستیں جمع کروا سکیں گے،پیکج سے مستفید افراد کے نام اور تعداد کو ظاہر نہیں کیا جائے گا،چئیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ  لاک ڈاؤن کے دنوں میں ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہیں۔

یاد رہے دنیا میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،اب تک اس وائرس سے شکار ہونیوالے 35 لاکھ کے لگ بھگ مریض سامنے آچکے ہیں،اس وبائی مرض سے اب تک 2 لاکھ 42 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،صحتیاب ہونیوالے افراد کی تعداد گیارہ لاکھ سے زیادہ ہے، کورونا وائرس سے بچائو کیلئے دنیا مخنلف طریقے اپنا رہی ہے،سب سے موثر طریقہ سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر ہیں،اسی سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کیلئے لاک ڈائون بہترین ہتھیار کے طور پر سامنے آیا ہے۔اس لاک ڈائون کے دوران تمام تعلیمی ادارے ،ائیر پورٹس،ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں،کاروبار پر تالے ہیں،سیاحتی مراکز ویران پڑے ہیں تو کھیلوں کے میدان سنسان ہیں۔

 کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 908 کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 19 ہزار 22 تک پہنچ گئی، مہلک وائرس سے اب تک  437 افراد لقمہ اجل بن چکے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer