ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشی کپور کے حوالے سے میرا  کے بیان پر تنقید

رشی کپور کے حوالے سے میرا  کے بیان پر تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ میرا  کی رشی کپور کے حوالے سے بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، میرا کا دعویٰ ہے کہ میرے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے۔

پاکستانی اداکارہ میرا جواپنی گلابی انگریزی اورمنفرد بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اب ان کا ایک وڈیومیں کہنا ہے کہ 2005 میں فلم نظر کی شوٹنگ کے دوران ممبئی میں ان کی ملاقات رشی کپورکے ساتھ ہوئی تھی۔

View this post on Instagram

Bollywood actor Rishi Kapoor passed away at a hospital due to cancer in Mumbai on Thursday morning.We as well as bollywood celebrities are much saddened by the news, But Rishi Ji Will always be alive in our heart by his contribution to Indian Cinema. I m the Biggest fan of sir • Unbelievable. Rishi Kapoor. Both legends and great actors. Rest in peace forever!!! Deepest condolences to the bereaved families. #RashiKapoor #irrfankhan Heartbreaking #RIP Rishi Kapoor Father of Ranvir Kapoor. It’s very bad news for us. We have lost a brilliant actor. My heart is so heavy. Rishi Kapoor is my favourite actor in bollywood. He is very fashionable actor in bollywood. I loved #rishikappor films. You will live in our heart sir. We will miss u sir and ur films. Best of luck for ur family #RanbirKapoor #NeetuKapoor #RidimaKapoor.You are best actor. It’s big loss all of us fans. Rest In peace. #RIP #rishikapoor

A post shared by Meerajee Official Team (@meerajeeofficial) on

اداکارہ نے کہا کہ وہ بہترین اداکار نہیں بلکہ بہترین انسان بھی تھے،  ایک بار دبئی میں ملاقات کے دوران رشی کپورکے ساتھ مختلف بات چیت ہوئی تھی اوراسی دوران انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا اورمیں بھی ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔

انہوں نے ملاقات میں میری تعریف بھی کی تھی اورمجھے ہمت بھی باندھی تھی اورانہوں نے مجھ سے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہئے، اداکارہ نے کہا کہ ان کی موت کی خبرسن کربہت زیادہ تکلیف ہوئی کیونکہ رشی کپور صدی کے ایک بڑے اداکارتھے۔

 اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے بات کرنے کے اندازسمیت وہ بہت ہمدرد تھے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer